QR CodeQR Code

کراچی، ایکسپو سینٹر میں ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک ہوگی

29 Nov 2014 17:38

صحافی : میثم عابدی

اسلام ٹائمز: ایکسپو سینٹر کے اندر فوج کے اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ چار ہزار پولیس اہلکار اور دو ہزار رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، ایئر پورٹ ہوٹل اور گورنر ہاؤس کی سیکورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز 2014ء کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز 2014ء یکم دسمبر سے چار دسمبر تک ہوگی، نمائش کے باعث ایکسپو سینٹر کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ ایکسپو سینٹر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسپو سینٹر پر فوج کی سخت سکیورٹی ہے۔ ایکسپو سینٹر کے اندر فوج کے اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ چار ہزار پولیس اہلکار اور دو ہزار رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، ایئرپورٹ ہوٹل اور گورنر ہاؤس کی سیکورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے، ایکسپو سینٹر کے اطراف کی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں، پاک فوج کے اہلکار ایکسپو سینٹر کے اندر سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 422143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422143/کراچی-ایکسپو-سینٹر-میں-ہونے-والی-دفاعی-نمائش-آئیڈیاز-2014ء-یکم-دسمبر-سے-4-تک-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org