0
Saturday 29 Nov 2014 18:25

ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کیخلاف لاہور میں مظاہرہ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کیخلاف لاہور میں مظاہرہ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) ضلع لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر سکھر میں جے یو آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان نے کی۔ مظاہرین نے دہشت گردی بند کرو، سندھ حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد خان نے کہا کہ ڈاکٹر خالد سومرو کا قتل حکومت سندھ کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ مولانا امجد خان نے کہا کہ کل تک اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی دھرنوں کی کال دیں گے اور ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف راست اقدام کرتی تو آج یہ نقصان نہ اٹھانا پڑتا، ہمارے رہنماؤں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت نے رہنماؤں کی سکیورٹی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کے ملزم گرفتار کر کے انہیں عبرت ناک سزا دی جاتی تو آج ڈاکٹر خالد سومرو قتل نہ ہوتے۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے باعث شملہ پہاڑی اور اطراف کی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوس روڈ، کوئین میری کالج روڈ، ایجرٹن روڈ اور ایبٹ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیئے۔
خبر کا کوڈ : 422154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش