QR CodeQR Code

آئندہ انتخابات میں آل پاکستان مسلم لیگ اقتدار میں آئے گی، پرویز مشرف

29 Nov 2014 18:52

اسلام ٹائمز: عہدیداران کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سابق آرمی چیف نے کہا کہ سندھ کی نئی کابینہ شہاب الدین شاہ حسینی کی قیادت میں مزید منظم و فعال ہوگی اور آل پاکستان مسلم لیگ ملک کو پر امن، ترقی یافتہ، خوشحال اور مستحکم فلاحی ریاست بنانے کا فریضہ انجام دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کی ہدایت پر مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے اے پی ایم ایل سندھ کی تنظیم نو کرتے ہوئے سندھ کے چیف آرگنائزر شہاب الدین شاہ حسینی کو سندھ کا صدر اور شاہد قریشی کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے پی ایم ایل سندھ کی نئی کابینہ میں کنور ارشد علی، محب علی شاہ اور عبدالغفار کو نائب صدور کے عہدے دیئے گئے ہیں جبکہ معروف سیاسی و سماجی رہنما باصرہ اسلم کو وومین ونگ کی صدر، نائلہ انعام کو سینئر نائب صدر اور نسرین ریاض کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور انفارمیشن سیکریٹری سندھ طاہر حسین سید کی مثالی خدمات پر انہیں ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

پرویز مشرف نے سندھ کے نو منتخب صدر، جنرل سیکریٹری و دیگر عہدیداران کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی نئی کابینہ شہاب الدین شاہ حسینی کی قیادت میں مزید منظم و فعال ہوگی اور آئندہ انتخابات میں آل پاکستان مسلم لیگ سندھ سمیت چاروں صوبوں سے منتخب ہوکر اقتدار میں آئے گی اور پاکستان کو پر امن، ترقی یافتہ، خوشحال اور مستحکم فلاحی ریاست بنانے کا فریضہ انجام دے گی۔


خبر کا کوڈ: 422163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422163/آئندہ-انتخابات-میں-آل-پاکستان-مسلم-لیگ-اقتدار-آئے-گی-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org