0
Saturday 29 Nov 2014 19:23

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر گفتگو، خالد محمود سومرو کے قتل پر تعزیت

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر گفتگو، خالد محمود سومرو کے قتل پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ٹیلیفون پر جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے مشورہ کے بعد اس واقعہ پر ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے اور قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے اندر اتحاد برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے مختلف مسالک کی اہم شخصیات کو نشانہ بنا رہی ہیں، ڈاکٹر خالدسومرو کا قتل بھی فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے، قوم اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنادے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مولانا فضل الرحمن اور لیاقت بلوچ نے فرقہ وارانہ ہم ہنگی کی فضاء قائم رکھنے، اسلام دشمن استعماری قوتوں کی مکروہ سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کیلئے مشاورت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 422168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش