0
Saturday 29 Nov 2014 23:51

ملتان، مرید حسین قریشی کی اپنے بھائی شاہ محمود قریشی کے خلاف پریس کانفرنس، گدی نشینی سے ہٹانے کا اعلان

ملتان، مرید حسین قریشی کی اپنے بھائی شاہ محمود قریشی کے خلاف پریس کانفرنس، گدی نشینی سے ہٹانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی گدی حضرت بہائوالدین زکریا ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے شاہ محمود قریشی کو گدی نشینی سے علیحدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت بہاوالدین زکریا کی گدی شاہ محمود قریشی کے پاس دین کا پرچار کرنے کیلئے ہے، عمران خان کے پرچار کیلئے نہیں۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرید حسین قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے زائرین کے کہنے پر شاہ محمود قریشی کو گدی نشینی سے ہٹایا گیا ہے۔ جماعت غوثیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں اور دھرنوں کے لئے ہر ماہ 50 لاکھ روپے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کے بیٹوں میں اختلاف تو پرانے تھے لیکن ملتان میں جاری حضرت بہائوالدین زکریا کے سالانہ عرس کے موقع پر یہ اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ مرید حسین قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاہ محمود نے مزاحمت کی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 422198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش