0
Saturday 29 Nov 2014 23:35

بھارتی فوج نے پاکستان، داعش اور چین کو اپنی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

بھارتی فوج نے پاکستان، داعش اور چین کو اپنی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر بنگلور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے، جہاں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں سے بھی بھارت کو خطرات لاحق ہو جائیں گے،  جب کہ داعش کی مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی طاقت بھی بھارت کے لیے ایک چیلنج ہے، ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھارت کو خصوصی منصوبہ بندی اور حکمت عملی اپنانا ہو گی اور خاص طور پر فضائی طاقت میں اضافہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی ایئرچیف کی ہرزہ سرائی یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کوبھی خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت بھارت کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی ماہرین کا تجزیہ ہے کہ چین آئندہ 35 سال کے دوران بڑے معرکے کی تیاری کر رہا ہے اوروہ چاہتا ہے کہ 2050 تک تائیوان، جنوبی تبت، جنوبی جزائر پر قبضے کے ساتھ جاپان، روس اور منگولیا میں اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کر لے۔ واضح رہے کہ بھارت میں نریندرمودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد سے اس کے رہنماؤں نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی اوربیان بیازی کی ایک مہم چلا رکھی ہے، جس میں اس کی فوج بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 422209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش