QR CodeQR Code

داعش کے خلاف امریکہ کے فضائی حملے بے فائدہ ہیں، شام

30 Nov 2014 07:56

اسلام ٹائمز: لبنان ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ولید المعلم کا کہنا تھا کہ اگر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور واشنگٹن نے ترکی کو سرحدوں کو کنٹرول کرنے پر مجبور نہ کیا تو ان ففائی حملوں سے دولتِ اسلامیہ ختم نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ شامی وزیرِ خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں دو ماہ سے جاری فضائی حملے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ لبنان ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ دولتِ اسلامیہ کا مقابلہ کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ترکی کو مجبور کیا جائے کہ وہ سرحد پر کنٹرول سخت کرے اور غیر ملکی جنگجؤں کو شام میں داخل ہونے سے روکے۔ ولید العلم کا کہنا تھا کہ ترکی کا شام کے شمال میں نو فلائی زون کا منصوبہ شام کی تقسیم کے مترادف ہے۔ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ اگر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور واشنگٹن نے ترکی کو سرحدوں کو کنٹرول کرنے پر مجبور نہ کیا تو ان ففائی حملوں سے دولتِ اسلامیہ ختم نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ ترکی بار بار ان دعوؤں کی تردید کرتا آیا ہے کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے شامی باغیوں کی مدد کرتا ہے، اسی طرح امریکہ اور اس کے اتحادی دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر اس سال اگست سے بمباری کر رہے ہیں، تاہم شام کے مخالف گروہ جنھیں واشنگٹن کی حمایت حاصل ہے دولتِ اسلامیہ اور شام کی افواج سے شکست کھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 422233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422233/داعش-کے-خلاف-امریکہ-فضائی-حملے-بے-فائدہ-ہیں-شام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org