0
Sunday 30 Nov 2014 10:06
اسکولوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کے گلے میں پھندا ڈالیں گے

جرنیلوں میں سب سے بہترین دور پرویز مشرف کا تھا، الطاف حسین

جرنیلوں میں سب سے بہترین دور پرویز مشرف کا تھا، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسکولوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کے گلے میں پھندا ڈالیں گے۔ لندن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نوجوان تعلیم سے محروم کر دیئے گئے، پانچ سال تک وزیر تعلیم رہنے والا شخص اس بات پر بضد رہا کہ اگر حیدرآباد میں یونیورسٹی قائم کی گئی تو وہ دیوار بن جائے گا، کسی قیمت پر ضلع حیدرآباد میں یونیورسٹی قائم نہیں کی جائے گی، ایسے حکمرانوں کو کسی مہذب ملک میں حکومت کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایسے وزیروں کو گرفتار کرنے کیلئے آرٹیکل 90 کے تحت فوج کو حکم دے سکتی ہے۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیر تعلیم ایسا شخص ہوگا تو اس ملک کا نظام کیسا ہوگا، اگر سپریم کورٹ اس ظلم کو دیکھتی ہے تو وہ آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتی ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی بنا کر دکھاؤں گا، سندھ کے چپے چپے میں اسکول اور کالجز قائم کروں گا، سندھ کے لوگ ووٹ کے ذریعے ایم کیو ایم کو اقتدار دے دیں، پھر دیکھیں گے کہ کونسا جاگیردار کسی اسکول یا کالجز کو اپنی اوطاق بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب جب ملک میں فوجی حکومت آئی، لوکل گورنمنٹ آئی اور جرنیلوں میں سب سے بہترین دور پرویز مشرف کا تھا، جنہیں سازش کے تحت ہٹا دیا گیا، جبکہ سپریم کورٹ نے ہی مشرف کو 3 سال کی آئینی اجازت دی تھی لیکن آرٹیکل 6 کا مقدمہ صرف مشرف کے خلاف بنا دیا گیا، اور چیف جسٹس نے آئین کے خلاف فیصلہ دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 422258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش