QR CodeQR Code

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور سے قافلہ روانہ ہو گیا

30 Nov 2014 12:25

اسلام ٹائمز: پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خدشات کے پیش نظر حکمت عملی تبدیل کر دی گئی اور قائدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے نکلیں اور کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر جمع ہوں وہاں سے بڑے قافلے کی شکل میں اسلام آباد جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد دھرنے کے لئے لاہور سے قافلہ قذافی سٹیڈیم سے روانہ ہو چکا ہے۔ قافلوں میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ تمام علاقوں سے کارکن قذافی سٹیڈیم جمع ہوں گے اور وہاں سے مشترکہ قافلے کی صورت میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے، لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خدشات کے پیش نظر حکمت عملی تبدیل کر دی گئی اور قائدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے نکلیں اور کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر جمع ہوں، وہاں سے بڑے قافلے کی شکل میں اسلام آباد جائیں گے۔ قذافی سے چند گاڑیاں روانہ ہو چکی ہیں جو ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے موٹروے پر داخل ہوں گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی ریلی کو ناکام بنانے کے لئے لاری اڈہ اور پٹرول پمپ بند کر دیئے ہیں۔ لاری اڈے کو قناعتیں لگا کر بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسے کی آڑ میں عام شہریوں کو تنگ نہ کرے۔ پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث بھی شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 422288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422288/پاکستان-تحریک-انصاف-کا-لاہور-سے-قافلہ-روانہ-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org