0
Sunday 30 Nov 2014 17:16

آج کی تقریر میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، عمران خان

آج کی تقریر میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنان جمع ہو گئے ہیں، کپتان کا کہنا ہے کہ آج کی تقریر میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سندھ میں احتجاج کریں، خیبرپختونخوا میں کیوں کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں، کپتان نے جلسہ گاہ پہنچنے کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسٹیج پر جاکر انتظامات کا جائزہ لیا، عمران خاں کا کہنا ہے کہ آج دسمبرکے پورے مہینے کا پلان دیا جائے گا اور احتجاج کی نوعیت تبدیل کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریر میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، حکومت کچھ بھی کرلے لوگ اسلام آباد ضرور پہنچیں گے۔ عمران خان نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جے یو آئی فے کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ خالد سومرو کا قتل سکھرمیں ہوا اور سڑکیں خیبرپختونخوا میں بند کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سندھ میں احتجاج کریں، نواز شریف انہیں استعمال کررہے ہیں، اس سے پہلے انھوں نے کبھی سڑکیں بلاک نہیں کیں، عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دو تین وزارتوں پر بکنے والے انسان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 422317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش