QR CodeQR Code

غرب اردن کو صہیونیوں کے لئے جہنم بنا دیں گے، ایرانی جرنیل

30 Nov 2014 19:37

اسلام ٹائمز: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی سیکیورٹی امریکہ کے بس سے باہر ہے، کیونکہ مقبوضہ فلسطین، حزب اللہ لبنان، فلسطین کی تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے حملوں کی زد میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ غرب اردن کا علاقہ عنقریب، غاصب صہیونیوں کے لئے جہنم میں تبدیل ہو جائے گا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی سیکیورٹی، امریکہ کے بس سے باہر ہے، کیونکہ مقبوضہ فلسطین، حزب اللہ لبنان، فلسطین کی تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے حملوں کی زد میں ہے۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے اسی طرح غرب اردن کو مسلح کرنے کے موضوع کے بارے میں کہا کہ اس علاقے کے فلسطینی، اپنے غزہ کے بھائيوں کے ساتھ ملکر، اپنی آبائی سرزمینوں سے غاصب اسرائیل کو نکال باہر کرنے کے لئے، متحد ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے ایران ڈرون طیارے RQ170 اور اس ڈرون کی تیاری کے بعد امریکی ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی ڈرون طیارہ ایک حقیقت ہے، اور عوام بہت جلد اس کی باقاعدہ پرواز کا مشاہدہ کریں گے۔ جنرل سلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشتگرد گروہ داعش، امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ اسٹراٹیجیک شعبہ ہے، کہا کہ اس گروہ کو سعودی عرب کی مالی و لاجیسٹک حمایت حاصل ہے اور ترکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک نے ٹرینگ کے لئے، داعش کو اپنی سرزمین دے رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 422335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422335/غرب-اردن-کو-صہیونیوں-کے-لئے-جہنم-بنا-دیں-گے-ایرانی-جرنیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org