QR CodeQR Code

اسلام کبھی بھی وحشت یا درندگی سے نہیں پھیلا

داعش کا اسلامی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے، مولانا عطاء المومن

30 Nov 2014 23:47

اسلام ٹائمز: ایک انٹرویو میں دیوبندی مکتبہ فکر کی دینی جماعتوں کے اتحاد کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ منظم ہو رہے تھے تو امریکہ کیا کر رہا تھا اور آج بھی امریکہ کیطرف سے اس تنظیم سے تعاون کی خبریں آرہی اور ان کی تردید نہیں کی جا رہی۔


اسلام ٹائمز۔ دیوبندی مکتبہ فکر کی دینی جماعتوں کے اتحاد کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری نے کہا ہے کہ مغرب میں دیوار برلن ختم کرکے اور مشترکہ کرنسی کے ذریعے اتحاد کی فضاء پیدا کی جا رہی ہے جبکہ عالمی استعمار مسلمان ملکوں کو آپس میں لڑانے، پاکستان سمیت دیگر اسلامی ملکوں میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے اور یہاں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہے۔ ایک خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ دوسروں کو وحدت فکر و عمل کی تعلیم دیتے ہیں، لیکن ہمارے ہاں انتشار کی صورت حال ہے جبکہ کامیابی فکر و عمل کے اتحاد سے ہی ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب یہ صورت حال دیکھی تو دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے کئے، جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور آج ہمارا اتحاد قائم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں عبادت، سیاست سب کچھ موجود ہے اور میں نے جتنا اتحاد پر زور دیا ہے کسی نے نہیں دیا، ہمارے حکمران مغربی استعمار کے معاون بنے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ داعش کا اسلامی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب یہ لوگ منظم ہو رہے تھے تو امریکہ کیا کر رہا تھا اور آج بھی امریکہ کی طرف سے اس تنظیم سے تعاون کی خبریں آرہی اور ان کی تردید نہیں کی جا رہی، اسلام کبھی بھی وحشت یا درندگی سے نہیں پھیلا۔


خبر کا کوڈ: 422350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422350/داعش-کا-اسلامی-دنیا-سے-کوئی-تعلق-نہیں-ہے-مولانا-عطاء-المومن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org