QR CodeQR Code

عمران کے بعد ہم باؤلنگ کرائیں گے

گو نواز گو کا نعرہ مجھے بھی اچھا لگتا ہے، آصف علی زرداری

30 Nov 2014 22:26

اسلام ٹائمز: لاہور میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک بھیڑیے نے ماحول خراب کر کے رکھ دیا ہے، اسے پتہ ہی نہیں سیاست کیا ہوتی ہے، ہم نے گڑھی خدابخش جا کر جواب دینا ہے، ہمارےساتھ بھی ہاتھ ہوئے ہیں لیکن ہم نے جمہوریت کو نہیں چھوڑا۔


اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں بلاول ہاؤس میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ابھی کپتان کو باؤلنگ کرنے دو، اس کے بعد ہم آ جائیں گے، عمران کو حق لینے دیں پھر ہم اپنا جمہوری حق لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ پیپلز پارٹی نےسارا وزن اپنے اوپر لینے کی کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی نے اس سے پہلے بھی ملک کیلئے کئی بار قربانی دی ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بدترین جمہوریت، آمریت سے بہتر ہے، میں نے کارکنوں کو گو نواز گو کا نعرہ لگانے سے نہیں روکا، گو نواز گو کا نعرہ لگے گا لیکن ہماری پچ پر لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ مجھے بھی اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے ورکروں کا راکھا ہوں، میں نے ہر محاذ پر اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا ہے اور آج ہماری پالیسی بھی اپنے کارکنوں کے تحفظ کے لئے ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں میری استاد شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ہیں۔ آصف علی زراری نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک بھیڑیے نے ماحول خراب کر کے رکھ دیا ہے، اسے پتہ ہی نہیں سیاست کیا ہوتی ہے، ہم نے گڑھی خدابخش جا کر جواب دینا ہے، ہمارےساتھ بھی ہاتھ ہوئے ہیں لیکن ہم نے جمہوریت کو نہیں چھوڑا،یہ لوگ عالمی سیاست نہیں سمجھتے، یہ کسی استاد سےسیاست سکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی جمہوریت کی بقا کے لئے اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، اب کارکنون کے مسائل حل ہوں گے اور کوئی کارکن اب تنہا نہیں رہے گا، پوری پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 422359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422359/گو-نواز-کا-نعرہ-مجھے-بھی-اچھا-لگتا-ہے-ا-صف-علی-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org