0
Sunday 30 Nov 2014 23:21

گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق حکمرانی دی جائے، کے این ایم

گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق حکمرانی دی جائے، کے این ایم
اسلام ٹائمز۔ قراقرم نیشنل موومنٹ (کے این ایم) نے چین کے ساتھ ہونے والے حکومت پاکستان کے معاہدوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے یہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر چین سے مختلف منصوبوں کے ایگریمنٹ کرنا درست نہیں ہے، حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو کھبی اپنا آئینی صوبہ نہیں بنا سکتی ہے، اقوام متحدہ کے قراردادوں کے تحت اور اب حکومت کا واضح موقف بھی سامنے آیا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ ہے لہٰذا یہاں کی عوام کو حق حکمرانی دیا جائے۔ اتوار کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد جاوید چیئرمین کے این ایم نے کہا ہے کہ متنازعہ حیثیت کی وجہ سے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتا ہے جس کا اعتراف اب خود وفاقی حکومت بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو پیکج کے نام پر مزید بے وقوف نہ بنایا جائے، گلگت بلتستان کو ملنے والے سیٹ اپ کو آئینی تحفظ حاصل نہیں ہے ایک حکم نامے کے تحت یہاں نظام دیا گیا ہے۔
صحافی : محمد کاظم بلتی
خبر کا کوڈ : 422370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش