0
Monday 1 Dec 2014 00:16

پاکستان کے شہروں کو بند کرنیکی ناپاک عمرانی خواہش پوری نہیں ہوگی، خواجہ سعد رفیق

پاکستان کے شہروں کو بند کرنیکی ناپاک عمرانی خواہش پوری نہیں ہوگی، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہروں کو بند کرنے کی ناپاک عمرانی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ این اے ایک سو پچیس کیلئے اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانا ثابت ہو جائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 16 دسمبر کو پاکستان کے تمام شہر آباد اور شاداب رہیں گے، اس روز عمران خان کی بولتی بند ہوجائیگی۔ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 16 ماہ کے دوران الیکشن ٹربیونل میں ایک بار بھی اضافی پیپرز کی شکایت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کی کردار کشی کرکے عمران خان کو جتوایا گیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے انہیں نہیں عمران خان کو جتوایا گیا، سربراہ تحریک انصاف اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا بغل بچہ بنے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 422376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے