0
Monday 1 Dec 2014 10:40

مہاجرین کے تمام مسائل حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، چوہدری مجید

مہاجرین کے تمام مسائل حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہاجرین کو کبھی بھی تنہا نہیں ہونے دیں گے۔ وہ یہاں مقامی ہوٹل میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر امور منگلا ڈیم محمد حسین سرگالہ، وزیرہائوسنگ چوہدری پرویز اشرف، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر احسن منظر اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چوہدری عبدالمجید نے ہدایت کی کہ گوجرانوالہ، گجرات، نارووال میں فوری طور پر کشمیر سنٹرز قائم کیے جائیں تاکہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کو نہ تحریک آزادی کشمیر کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے بلکہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ اںھوں نے کہا کہ لاہور میں ماڈل مہاجر کالونی میں ترقیاتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے بھرپور اور دلیرانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کر کے بھارتی تسلط کے خلاف برسرپیکار عوام کو نیا حوصلہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 422404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش