QR CodeQR Code

علامہ شیخ نواز عرفانی کی شہادت مومنین کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، علامہ سبطین حسینی

1 Dec 2014 15:04

اسلام ٹائمز: ٹیکسلا میں شہید عرفانی کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر صبر کا دامن ہمیں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اور دشمن کے عزائم کو وحدت کے ساتھ ناکام بنانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید علامہ شیخ نواز عرفانی نے سترہ سال پاراچنار کی خدمت کی، اور امتحان کے وقت بھی وہ خود میدان میں رہے، ان کی شہادت اہل کرم و پاراچنار کے لئے باالخصوص اور اہل پاکستان کے مومنین کے لئے باالعموم ایک بہت بڑا نقصان ہے، ایسے موقع پر صبر کا دامن ہمیں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اور دشمن کے عزائم کا تدارک کرتے ہوئے ملک و قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسین الحسینی نے شہید عرفانی کی شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس عزا و قل خوانی سے خطاب میں کیا۔ شہید عرفانی کے ایصال ثواب کے لئے جامعۃ القائم (عجل)، ٹیکسلا میں منعقدہ مجلس میں کرم اور اورکزئی کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 422474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422474/علامہ-شیخ-نواز-عرفانی-کی-شہادت-مومنین-کے-لئے-بہت-بڑا-نقصان-ہے-سبطین-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org