QR CodeQR Code

نائیجیریا، بوکوحرام کا گھروں پر حملہ، 20 افراد جاں بحق، سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی

1 Dec 2014 18:13

اسلام ٹائمز: عینی شاہدین کے مطابق حملہ میں 30 سے زیادہ حملہ آور شامل تھے، دوسری جانب پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک پولیس اسٹیشن اور سرکاری عمارت کو بھی آگ لگا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا میں بوکو حرام کے دہشتگردوں کے حملہ میں 20 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کرکے آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ میں 30 سے زیادہ حملہ آور شامل تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک پولیس اسٹیشن اور سرکاری عمارت کو بھی آگ لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران بوکوحرام کے حملوں میں 3 سو سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 422529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422529/نائیجیریا-بوکوحرام-کا-گھروں-پر-حملہ-20-افراد-جاں-بحق-سرکاری-عمارتوں-کو-آگ-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org