0
Monday 1 Dec 2014 19:17

ڈاکٹر شمیم رضا سمیت دیگر شیعہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ مختار امامی

ڈاکٹر شمیم رضا سمیت دیگر شیعہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ کورنگی میں کلینک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر شمیم رضا ولد مسلم رضا کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، لانڈھی کورنگی میں گزشتہ تین ماہ میں اب تک 4 شیعہ ڈاکٹرز سمیت تاجر اور نوجوانوں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا مگر لانڈھی کورنگی میں شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی کا امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن قبل کورنگی ڈیڑھ میں ہی شیعہ تاجر کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اس سے قبل بھی 3 شیعہ ڈاکٹرز کو قتل کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ملت جعفریہ کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرے ورنہ ہم احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، شیعہ عمائدین کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ بھر میں گو وزیراعلیٰ سندھ گو مہم چلائیں گئے۔ واضح رہے کہ آج شام کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 1 میں کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ ڈاکڑ شمیم رضا ولد مسلم رضا کو شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 422553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش