0
Monday 1 Dec 2014 22:32

اب بھی وقت ہے عمران خان راہ راست پر آ جائیں، پرویز رشید

اب بھی وقت ہے عمران خان راہ راست پر آ جائیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ روز مذاکرات کی بات کی، لیکن آج پھر وہ پرانی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، تاہم اب بھی وقت ہے وہ راہ راست پر آ جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو مذاکرات بحال کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، لیکن عمران خان ایک دن قبل کہی ہوئی بات سے بھی مکر جاتے ہیں، جس طرح انہوں نے کل مذاکرات کی بات کی، لیکن آج پھر پرانی حرکتوں پر اتر آئے، تاہم اب بھی وقت ہے کہ وہ راہ راست پر آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حویلیاں کے جلسے نے عمران خان کے ذہن پر برا اثر ڈالا ہے، جبکہ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کس کے کہنے پر احتجاجی سیاست میں گئے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز حکومت اور وزیراعظم کے خلاف جھوٹ بولتے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے بھارت میں کاروبار کا بھی جھوٹ بولا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے لہٰذا عمران خان مزید جھوٹ بول کر اور شرمندہ نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 422579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش