QR CodeQR Code

لبنانی فوج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بچہ کو گرفتار کرلیا

2 Dec 2014 20:45

اسلام ٹائمز: غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر لبنان کی فوج نے شام کی سرحد کے قریب سے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور ان کے بچے کو تحویل میں لیا ہے، جس کے بعد دونوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بچے کو شام کی سرحد کے قریب سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر لبنان کی فوج نے شام کی سرحد کے قریب سے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور ان کے بچے کو تحویل میں لیا ہے ، جس کے بعد دونوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ابوبکر البغدادی نے رواں برس شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد وہاں خلافت کا اعلان کرتے ہوئے مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کیا، امریکا نے ابوبکر البغدادی کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کر رکھی ہے جبکہ اس وقت عراق کی سرزمین پر داعش کے کاروائیاں بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 422844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422844/لبنانی-فوج-نے-داعش-کے-سربراہ-ابوبکر-البغدادی-کی-اہلیہ-اور-بچہ-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org