0
Tuesday 2 Dec 2014 22:09

شام، چار سالہ خانہ جنگی میں ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، رپورٹ

شام، چار سالہ خانہ جنگی میں ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ کے شورش زدہ ملک شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ 4 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک 2 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس میں 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ شام میں جاری 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران 2 لاکھ کے قریب افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس میں 63 ہزار شہری اور 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں جب کہ مارے جانے والوں میں، القاعدہ، داعش اور نصرہ فرنٹ سمیت تکفیری گروہوں کے ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب جنگجو بھی شامل ہیں۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ خانہ جنگی کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد دیئے گئے اعداد شمار سے کہیں زیادہ ہے اس کے علاوہ 3 لاکھ افراد ملک کی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 20 ہزار افراد لاپتہ ہیں اور کئی افراد کو شدت پسند تنظیموں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 422860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش