QR CodeQR Code

ڈاکٹر خالد محمود کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، عتیق الرحمن چوہان

3 Dec 2014 00:08

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ خیبر پختونخوا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کا طریقہ کار اپنایا جائے، پاکستان میں غیر ملکی ایجنٹس دہشتگردی میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوۃ خیبر پختونخوا کے ترجمان عتیق الرحمن چوہان نے جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، مگر احتجاج کے دوران کہیں کوئی توڑ پھوڑ نہ کی جائے۔ یہ ہمارا اپنا ہی ملک ہے۔ قانونی آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کا طریقہ کار اپنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہرقسم کی دہشتگردی اور قتل و غارتگری کیخلاف ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت غیرملکی ایجنٹس دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اس کو بھی ہمیں مدنظر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4-5 دسمبر کو ہونیوالے جماعت الدعوۃ پاکستان کے مرکزی اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے معززین، سیاسی نمائندوں، زعماء، منتخب ممبران صوبائی و قومی اسمبلی اور سرکاری اداروں کے ذمہ داران سے بھی وفود کی صورت میں ملاقاتوں کاسلسلہ شروع ہے، جنہوں نے اجتماع عام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 422883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422883/ڈاکٹر-خالد-محمود-کے-قاتلوں-کو-فی-الفور-گرفتار-کیا-جائے-عتیق-الرحمن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org