QR CodeQR Code

مذاکرات کی صورت میں احتجاج منسوخ کیا جا سکتا ہے، شاہ محمود قریشی

3 Dec 2014 00:24

اسلام ٹائمز: پی ٹی آءی کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت 6دسمبر کو مذاکرات کرے تو 8دسمبر کو فیصل آباد میں احتجاج منسوخ کرنے کے لیے عمران خان سے درخواست کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے حکومت کو مذاکرات کی بحالی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی صورت میں احتجاج منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی کی پیشکش پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت 6دسمبر کو مذاکرات کرے تو 8دسمبر کو فیصل آباد میں احتجاج منسوخ کرنے کے لیے عمران خان سے درخواست کرسکتے ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ان کی پیش کش قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم مذاکرات کی تاریخ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد دی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 422886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422886/مذاکرات-کی-صورت-میں-احتجاج-منسوخ-کیا-جا-سکتا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org