0
Wednesday 3 Dec 2014 07:39
ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے

ملت ایران کے حقوق کا تسلیم کیا جانا ہی ایٹمی مذاکرات میں کسی معاہدے کی واحد راہ ہے، جواد ظریف

ملت ایران کے حقوق کا تسلیم کیا جانا ہی ایٹمی مذاکرات میں کسی معاہدے کی واحد راہ ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ملت ایران کے حقوق کو تسلیم کیا جانا ہی ایٹمی مذاکرات میں کسی معاہدے کی واحد راہ ہے۔ فارس نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف نے منگل کے روز تہران میں ہونی والی ایٹمی سفارتکاری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں تمام فریق اس بات پر متفق ہوچکے ہیں کہ ملت ایران کے ساتھ استدال اور تعاون سے ہی پیش آيا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے ایران کے بارے میں بعض ممالک کے غلط تصورات کو ختم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں بڑے نشیب و فراز ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ویانا مذاکرات مزید دو یا تین دن اور جاری رہتے تو کسی فریم ورک تک پہنچا جاسکتا تھا۔
 
محمد جواد ظریف نے ایٹمی مذاکرات کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے گرانقدر رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی ہماری ٹیم کے لئے مذاکراتی اصولوں کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور ہر طرح کے معاہدے میں عالمی برادری کے تعاون نیز جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس پروگرام کو محفوظ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران فوبیا ایک شکست خوردہ پالیسی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی استقامتی پالیسیوں سے ایران مزید محفوظ ہوگيا ہے۔ واضح رہے ایٹمی سفارتکاری کی کانفرنس ایران کی پولیٹکل سائنس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہوئی ہے۔ اس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 422919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش