QR CodeQR Code

آزادکشمیر، وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے

3 Dec 2014 11:30

اسلام ٹائمز:زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مظفرآباد کے قریب تھا جس کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ زیرزمین 10کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مظفرآباد کے قریب تھا جس کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ زیرزمین 10کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس سے وادی نیلم میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی افراد زلزلے کی شدت سے گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و حراس پھیل گیا، تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 422958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422958/ا-زادکشمیر-وادی-نیلم-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org