0
Wednesday 3 Dec 2014 14:26

ایبولا وائرس کی تشخیص کیلئے کراچی میں لیب قائم کی جائیگی

ایبولا وائرس کی تشخیص کیلئے کراچی میں لیب قائم کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ کراچی میں ایبولا وائرس سمیت دیگر وائرسز کی تشخیص کیلئے لیبارٹری قائم کریگا، اوجھا انسٹیٹیوٹ میں ممکنہ متاثرہ مریضوں کو منتقل کیا جائے گا، عالمی ادارہ صحت سندھ میں تمام ای ڈی اوز ہیلتھ سمیت دیگر افسران کو تربیت دے گا، اس بات کا فیصلہ سیکریٹری صحت اقبال درانی کی سربراہی میں ایبولا اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اعجاز، ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، جناح اسپتال کی سربراہ پروفیسر تسنیم احسن، آغا خاں اسپتال کی عافیہ ظفر، سروسزاسپتال، سول اسپتال، ایئرپورٹ پر تعینات ہیلتھ افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت سے مزید درخواست کی گئی کہ وہ محکمہ صحت کو ایبولا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو خصوصی لباس سمیت دیگر حفاظتی سامان فراہم کرے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ممکنہ مریضوں کا داخلی راستہ کراچی ایئرپورٹ ہے، کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے مزید اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا، ممکنہ علامات میں آنے والے مسافروں کو 21 دن تک آئی سولیشن میں رکھا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایبولا وائرس کے مرض جاں بحق ہونے والے مریض کی تدفین کیلئے عالمی ادارہ صحت کو مطلع کیا جائے، کیونکہ ایسے مریض کی تدفین BURIAL ٹیم اپنی نگرانی میں کرائے گی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کو ریپڈ ٹیسٹ کٹس کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں اجلاس کے شرکاء عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ بھی گئے، جہاں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ ائیرپورٹ پر مزید ٹھوس اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 423015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش