0
Thursday 4 Dec 2014 01:16

قومی اسمبلی میں معذور افراد کے حقوق کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں معذور افراد کے حقوق کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں معذور افراد کو سہولیات اور حقوق دینے کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ لاہور میں نابینا افراد پر پولیس تشدد کا اثر قومی اسمبلی پر بھی ہو گیا، قومی اسمبلی نے معذور افراد کو سہولیات اور حقوق دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی، اسپیکر نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کی، قرار داد پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے پیش کی تھی۔ قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد کے مطابق معذور افراد کیلئے ملازمتوں میں مخصوص کوٹہ مقرر کیا جائے گا جبکہ نجی اداروں میں بھی معذوروں کیلئے کوٹہ مختص ہوگا، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ معذور افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 423182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش