0
Thursday 4 Dec 2014 08:39

طاہر علی شاہ کی چیف الیکشن کمشنر تقرری کے خلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ

طاہر علی شاہ کی چیف الیکشن کمشنر تقرری کے خلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بغیر مشاورت سید طاہر علی شاہ کو چیف الیکشن مقرر کرنے کے فیصلہ کے خلاف عدالت جائیں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے ڈاکٹر عامز زمان ایم این اے کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں بھی مک مکا کی سیاست پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جو سیاسی جماعت سے منسلک ہو کیسے آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کرا سکتا ہے۔ انہوں نے نگران حکومت کے قیام میں تحریک انصاف کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی عدالتوں کے احکامات پاکستان کے باسیوں پر اسی طرح لاگو ہوتے ہیں جیسے گلگت بلتستان کے شہریوں پر۔
خبر کا کوڈ : 423198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش