0
Thursday 4 Dec 2014 13:35

امریکہ نے صیہونی ریاست کو اپنا سب سے اہم اسٹریٹجک اتحادی قرار دے دیا

امریکہ نے صیہونی ریاست کو اپنا سب سے اہم اسٹریٹجک اتحادی قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس نے صیہونی ریاست کو اپنا سب سے اہم اسٹریٹجک اتحادی قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں کانگریس میں "اسٹریٹجک پارٹنر شپ ایکٹ 2014" پیش کیا گیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ بل کے تحت امریکہ اور صیہونی ریاست کے درمیان دفاع، سکیورٹی، توانائی، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، تجارت، زراعت، اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس قانون سازی کے بعد صیہونی ریاست میں موجود 20 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی اسلحہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور اسے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تک لے جایا جائے گا، جس کے بعد امریکہ کو مشرق وسطٰی میں کسی بھی فوجی آپریشن میں آسانی ہوگی۔ کانگریس سے منظوری کے بعد یہ بل اب صدر اوباما کو بھیجا جائے گا، جن کے دستخط کے بعد اسے قانونی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 423268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش