0
Thursday 4 Dec 2014 18:25

آئی ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کا 3 روزہ اجلاس کل شروع ہو گا

آئی ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کا 3 روزہ اجلاس کل شروع ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس کا آغاز کل جمعہ سے شروع ہو گا۔ مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹر تقی حسن کے مطابق اجلاس عاملہ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر سے ڈویژنل عہدیدران کی آمدورفت کا سلسلہ بھی جاری ہے آئی ایس او کے نئے تنظیمی سال کے پہلے اجلاس عاملہ کا آغاز کل مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر تہور حیدری کی زیر صدارت ہو گا آئی ایس او ہر سال تنظیمی سال کو کسی عنوان یا نام سے مناتی ہے امسال بھی کسی نام سے منانے کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں سالانہ پروگرام  اور کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔ مرکزی عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن شرکت کریں گے اور آئی ایس او مرکز تین ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دے گا، جس پر ڈویژن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث ہو گی۔ مرکزی کابینہ کی منظوری کے علاوہ دوسرے اجلاس کے مقام و تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔ یاد رہے مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی ٰ اختیاراتی ادارہ ہے جس کے ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان ارکان ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 423338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش