0
Thursday 4 Dec 2014 21:15

داعش پاکستان میں، اہم کمانڈر اسلام آباد سے گرفتار

داعش پاکستان میں، اہم کمانڈر اسلام آباد سے گرفتار
اسلام ٹائمز: پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے داعش کے ایک اہم کمانڈر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ گرچہ داعش کے کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، مگر رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمانڈر پاکستان میں ہی نوجوانوں کو تربیت دیکر عراق اور شام بھیجتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمانڈر سے پنجاب اور اسلام آباد میں موجود نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل کی گئی ہیں، جس کی روشنی میں وفاق اور پنجاب کے کچھ شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کمانڈر کے قبضے سے لیپ ٹاپ،جہادی لٹریچر اور نوجوانوں کو ہپناٹائز کرنے والی سی ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 423371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش