0
Thursday 4 Dec 2014 22:15

داعش نے افریقی ملک لیبیا میں تربیتی کیمپ قائم کر لیے ہیں، امریکی کمانڈر

داعش نے افریقی ملک لیبیا میں تربیتی کیمپ قائم کر لیے ہیں، امریکی کمانڈر
اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے لیے امریکی فوجی کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ روڈریگز نے کہا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں نے مشرقی لیبیا میں تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں، کیمپوں میں ممکنہ طور پر دولتِ اسلامیہ کے چند سو جنگجو تربیت لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ تربیتی کیمپ ابتدائی سٹیج میں ہیں، لیکن امریکہ نے ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا میں سنہ 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے خانہ جنگی کی صورتِ حال ہے اور وہاں مختلف قبائل، ملیشیا اور سیاسی دھڑے اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں، ملک کے مشرقی علاقوں میں کئی شدت پسند تنظمیں اقتدار حاصل کرنے کی دوڑ میں ہیں اور ان میں سے بعض نے حال ہی میں دولتِ اسلامیہ کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں بات کرتے ہوئے جنرل ڈیوڈ روڈریگز نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ان کیمپوں میں زیرِ تربیت جنگجوؤں کے دولت اسلامیہ کے ساتھ کتنے قریبی تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب ان کیمپوں میں لوگ صرف تربیت لینے یا لاجسٹک امداد دینے کے لیے آتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیمپ ابتدائی سٹیج میں ہیں اور ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد بہت سے جنگجو شام میں اسلامی شدت پسند جنگجوؤں کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے شام گئے تھے جن میں سے بعض کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ واپس آ گئے ہیں، لیبیا کی منتخب حکومت ملک میں سیاسی بحران کی وجہ سے تین شہروں کا کنٹرول کھو چکی ہے، ملک کا دوسر بڑا شہر بن غازی اسلامی شدت پسندوں کے قبضے میں ہے اور بین الاقوامی طور پر تسلیم کی جانے والی پارلیمنٹ اب تروک میں قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 423380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش