0
Friday 5 Dec 2014 00:01

ملعون جنید جمشید کی جانب سے ام المومنین عائشہ صدیقہ کی گستاخی قابل مذمت ہے، شاہ اویس نورانی

ملعون جنید جمشید کی جانب سے ام المومنین عائشہ صدیقہ کی گستاخی قابل مذمت ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ ملعون جنید جمشید نے جس طرح ام المومنین کا تذکرہ کیا، اس سے ہر صاحب ایمان کا دل رنجیدہ ہے، جنید جمشید نے اگر دل سے توبہ کی ہوتی تو اتنی زبان درازی نہ کرتے، جس مذاق کے انداز میں ام المومنین کا ذکر کیا گیا، اس انداز میں وہ اپنے گھر کی خواتین کا تذکرہ سننا پسند کرتے؟ سیدہ عائشہ صدیقہ ہر کلمہ گو مسلمان کی ماں ہیں، نجی ٹی وی چینل قوم سے معافی مانگے اور جو بھی چینل جنید جمشید کو مدعو کرے گا، اس چینل کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا، قانون کے مطابق ازدواج مطہرات کی گستاخی جرم ہے، حکومت اگر امن چاہتی ہے تو از خود کاروائی کرے، نام نہاد نجی چینل پر خود ساختہ بے دین اسکالرز کو دین کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، دین محمدی ﷺ اتنا غریب الوطن نہیں ہوا کہ جس کے دل میں جو آئے وہ ویسی تشریح کرلے۔

اہل سنت کی تنظیمات کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ علماء کرام ٹی وی پر آنے کے شوق میں خود ساختہ اسکالرز کے دست و بازہ نہ بنیں، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی گستاخی قابل مذمت ہے، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی تطہیر کی گواہی قرآن کریم نے دی ہے، جمعہ المبارک کے دن ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جماعت اہل سنت، انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام اور فدایان ختم نبوتﷺ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم ناموس سید عائشہ صدیقہ منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 423418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش