QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے، علامہ اقتدار نقوی

5 Dec 2014 00:44

اسلام ٹائمز: ملتان میں علامہ ناصر عباس کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر قاتلوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک میں انارکی جنم لے گی جس کی آگ ان حکمرانون کو جلا کر راکھ کردے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کو شہید ہوئے ایک سال گزر گیا ہے لیکن ابھی تک اُس کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے جس سے حکومت کی نااہلی واضح ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے علامہ ناصر عباس شہید کی پہلی برسی کے موقع پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ علامہ ناصر عباس کی شہادت پر حکومت اور حکمرانوں کی جانب سے انصاف دلانے کے اعلانات کیے گئے تھے جو کہ ابھی پورے نہیں ہوئے یہ حکومت ہمیں کیا انصاف دے گی جو نابینائوں کو سرعام پیٹتی ہے۔ اس موقع پر موجود رہنمائوں اور کارکنوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے اور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اگر قاتلوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک میں انارکی جنم لے گی جس کی آگ ان حکمرانون کو جلا کر راکھ کر دے گی۔


خبر کا کوڈ: 423426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423426/علامہ-ناصر-عباس-کے-قاتلوں-کو-بے-نقاب-کر-سخت-سے-سزا-دی-جائے-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org