0
Friday 5 Dec 2014 02:10

اگر مذاکرات ہوئے تو عمران خان کو پلان ڈی کی ضرورت نہیں ہوگی، خورشید شاہ

اگر مذاکرات ہوئے تو عمران خان کو پلان ڈی کی ضرورت نہیں ہوگی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ہے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئےمجھے بڑے پاپڑ بیلنا پڑے۔ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو عمران خان کو ڈی پلان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ سکھر میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے انہوں نے سب جماعتوں سے مشاورت کی، مگر کوشش کے باوجود مسلم لیگ قاف کے رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ مسخ شدہ لاشیں ملنے سے سندھ میں حالات مزید خراب ہونگے، اس سے قبل خورشید شاہ نے لاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے ورثاء سے تعزیت کی۔
خبر کا کوڈ : 423430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش