0
Friday 5 Dec 2014 12:29

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران ملک کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزارت داخلہ

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران ملک کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق دہشت گردی کیخلاف ۱۰ سالہ جنگ کے دوران ۵۰ ہزار پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی جب کہ اس دوران ملک کو ۸۰ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے دہشتگردی سے ہونے والے نقصانات اور معاوضے کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جس کے مطابق دہشت گردی کیخلاف ۱۰سالہ جنگ میں ۵۰ ہزار شہریوں نے جان کی قربانی دی جب کہ اس دوران ملک کو۸۰ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ۲۰۰۸ء سے ۲۰۱۲ء کے دوران خیبرپختونخوا میں ۹۶۸، بلوچستان میں ۳۶۹ اور فاٹا میں ۶۴۷ افراد دہشت گردی میں جاں بحق ہوئے جبکہ زیارت ریزیڈنسی حملے میں ۱۴۲ ملین روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کیلیے ۲۸.۹ ملین روپے معاوضہ منظور کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں نقصانات کیلیے ۴۵.۳۳ ملین روپے، بلوچستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ۴۸۱ ملین، فاٹا میں شہید اور زخمیوں کیلیے ۴۹۵.۰۶ ملین روپے کا معاوضہ منظور کیا جبکہ نقصانات کے ازالے کے لئے ۱۷ ہزار ۳۶۴ ملین روپے معاوضہ منظور کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں ۱۰، سندھ میں ۱۲ اور اسلام آباد میں دہشتگردی سے ۲ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 423457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش