QR CodeQR Code

پاکستان میں داعش کے سربراہ کا نام یوسف سلفی ہے، رحمان ملک کا دعویٰ

5 Dec 2014 12:52

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رحمان ملک پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی پاکستان میں داعش کی موجودگی سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش پاکستان میں موجود ہے اور اس کے سربراہ کا نام یوسف سلفی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رحمان ملک نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں کہا ہے کہ داعش پاکستان میں موجود ہے اور اس کے سربراہ کا نام یوسف سلفی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رحمان ملک پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی پاکستان میں داعش کی موجودگی سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ کئی شہروں میں داعش کی وال چاکنگ اور پمفلٹس کی تقسیم نے داعش کی پاکستان میں موجودگی پر مہر ثبت کردی ہے تاہم چوہدری نثار کی جانب سے داعش کی موجودگی سے انکار مسلم لیگ (ن) اور تکفیریوں کے گٹھ جوڑ سے متعلق مسلسل سوالیہ نشان پیدا کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 423463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423463/پاکستان-میں-داعش-کے-سربراہ-کا-نام-یوسف-سلفی-ہے-رحمان-ملک-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org