QR CodeQR Code

کراچی میں اے این ایف کی سپر ہائی وے پر کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

5 Dec 2014 14:28

اسلام ٹائمز: اے این ایف نے ٹول پلازہ کے قریب شک کی بناء پر ایک ٹرک کو روکا، جس سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو سے زائد چرس اور 12 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپر ہائی وے پر کامیاب کارروائی کرکے ایک ٹرک سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے پر کراچی ٹول پلازہ کے قریب شک کی بناء پر ایک ٹرک کو روکا، جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو گرام سے زائد چرس اور 12 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں گرفتار افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔ اے این ایف نے کراچی میں ہی 2 نجی کورئیر کمپیوں کے دفاتر میں چھاپے مار کر افیون اور ہیروئن بھی برآمد کی۔ اے این ایف کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں اربوں روپے بنتی ہے۔ واضح رہے کہ اے این ایف نے گزشتہ ماہ بھی 3 کامیاب کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 423483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423483/کراچی-میں-اے-این-ایف-کی-سپر-ہائی-وے-پر-کارروائی-اربوں-روپے-مالیت-منشیات-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org