QR CodeQR Code

مظفرگڑھ، رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر آگہی واک، سیاسی وسماجی رہنمائوں کی شرکت

5 Dec 2014 18:09

اسلام ٹائمز: آگہی واک اور رضاکار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام کرنا ہو، روڑ حادثات ہو ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی، دکھی انسانوں کی مدد اور زندگی بچانے کی کوشش زندہ معاشروں کی تصویر پیش کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ ملک کو سچے رضا کاروں کی ضرورت ہے، ریسکیو رضا کار جوان مردی تمام سانحات پر اپنا بھرپورذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122 آفس میں رضا کار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کا موقع پر متاثرین کے امداد ہو، محرم الحرام میں امن و امان کا قیام کرنا ہو یا روڑ حادثات ہو ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی، دکھی انسانوں کی مدد اور زندگی بچانے کی کوشش زندہ معاشروں کی تصویر پیش کرتی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ہمارے ملک کے تمام اداروں اور خدمت کا جذبہ رکھنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں اور قومی رضا کاروں کو ریسکیو رضا کاروں کی تقلید اور پیروری کرنی چاہیے۔ قبل ازیں ریسکیو 1122، سانجھ فائونڈیشن اور ڈی آر آر فورم کے زیر اہتمام ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری خالد بشیر نے کی، واک میں ایمر جنسی آفیسر انجینئر عبداللہ، ضلعی کوارڈینیٹر سانجھ فائونڈیشن ناظم بلوچ، رانا محمد افضل، رشید خان شیروانی، خالد عباسی، کامران سعید، حکیم محبوب، قیصر بلوچ، روبینہ پروین، محمد عمران سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر رضا کاروں کی رجسٹریشن بھی کی گئی تاکہ معاشرے کو محفوظ بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 423553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423553/مظفرگڑھ-رضاکاروں-کے-عالمی-دن-موقع-پر-آگہی-واک-سیاسی-وسماجی-رہنمائوں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org