0
Friday 5 Dec 2014 18:11

ملتان، سابقین آئی ایس او کا اجلاس، موجودہ اور سابقہ صدور کی شرکت

ملتان، سابقین آئی ایس او کا اجلاس، موجودہ اور سابقہ صدور کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ سابقین آئی ایس او ملتان کا اجلاس ڈویژنل کوارڈینیٹر زعیم زیدی کی زیرصدارت نشتر میڈیکل کالج ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق ڈویژنل صدور سلیم عباس صدیقی، اختر عباس، عمار حیدر، حسن رضا کاظمی سمیت دیگر سابقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈویژنل کوارڈینیٹر زعیم زیدی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابقین آئی ایس او طلباء طالبات کی تعلیم، تربیت، توسیع اور فنانس میں معاونت کرے گی۔ اجلاس میں اس بات کافیصلہ کیا گیا کہ مرکز کی طرح ڈویژنل سطح پر بھی سابقین کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ طلباء طالبات کے مسائل کو حل کرسکیں۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے موجودہ ڈویژنل صدر کو اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 423554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش