0
Friday 5 Dec 2014 21:40

16 سالہ فلسطینی نے چاقو سے وار کر کے اسرائیلی زخمی کر دیئے

16 سالہ فلسطینی نے چاقو سے وار کر کے اسرائیلی زخمی کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کے چاقووں کے وار سے دو اسرائیلیوں کو زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ یروشلم کے مشرق میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں قائم مالے ادومیم نامی ایک بڑی یہودی بستی کے نزدیک موجود سپر مارکیٹ میں پیش آیا، حملہ آور 16 سالہ فلسطینی نوجوان تھا، جسے سپر مارکیٹ کے ایک محافظ نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کے حملے کا نشانہ بننے والے دونوں افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،۔ پولیس نے حملہ آور کے زخموں کے نوعیت نہیں بتائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی غاصب افواج کی جانب سے یروشلم میں موجود مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مذہبی مقام مسجدِ اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر پابندی لگائے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا، جو پابندی کے خاتمے کے باوجود تاحال برقرار ہے، کشیدگی کے اس لہر کے زیرِ اثر حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطینی باشندوں کی جانب سے اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں اب تک 11 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ غاصب اسرائیلی پولیس کی جوابی کارروائیوں میں 12 فلسطینی بھی مارے گئے ہیں، جن میں اکثریت اسرائیلی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کی تھی۔

اس سے قبل پیر کو بھی ایک فلسطینی خاتون نے یروشلم کے نزدیک یہودی آبادکاروں کی ایک بستی میں چاقووں کے وار کر کے ایک اسرائیلی کو زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں حملہ آور خاتون اسرائیلی پولیس اہلکار کی گولی کا نشانہ بننے کے بعد خود بھی زخمی ہو گئی تھی جو اس وقت اسرائیلی پولیس کی تحویل میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 423583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش