QR CodeQR Code

لاہور، کالعدم تنظیم کے دفتر پر چھاپہ، 2 کمانڈروں سمیت 13 گرفتار

6 Dec 2014 09:05

اسلام ٹائمز:کالعدم تنظیم نے مین مارکیٹ میں اپنا دفتر بنا رکھا تھا جہاں خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ چھاپہ مارا گیا۔ کالعدم تنظیم کے دفتر سے بھاری مقدار میں جہادی اور نفرت انگیز لٹریچر، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تھانے غالب مارکیٹ کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں کا کالعدم تنظیم کے دفتر پر چھاپہ، بھاری مقدار میں جہادی اور نفرت انگیز لٹریچر، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کر کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم نے مین مارکیٹ میں اپنا دفتر بنا رکھا تھا جہاں خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ چھاپہ مارا گیا۔ کالعدم تنظیم کے دفتر سے بھاری مقدار میں جہادی اور نفرت انگیز لٹریچر، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ موقع سے 2 اہم کمانڈروں سمیت 13 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں شدت پسندی اور ملکی سالمیت کےخلاف ہونے والی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے شہر میں داعش کی وال چاکنگ میں ملوث ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان واہگہ بارڈر دھماکے میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 423638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423638/لاہور-کالعدم-تنظیم-کے-دفتر-پر-چھاپہ-2-کمانڈروں-سمیت-13-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org