0
Saturday 6 Dec 2014 04:24

اوباما نے ایشٹن کارٹر کو باضابطہ طور پر امریکہ کا وزیر دفاع مقرر کر دیا

اوباما نے ایشٹن کارٹر کو باضابطہ طور پر امریکہ کا وزیر دفاع مقرر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کر دیا ہے، انہیں چک ہیگل کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے، اس فیصلے کی حتمی منظوری کانگریس دے گی۔ تاہم اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ کانگریس میں ان کے نام کی مخالفت ہو، کانگریس پر اس وقت ری پبلکنز کا کنٹرول ہے، تاہم متعدد ری پبلکنز پہلے ہی ان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ ایشٹن کارٹر اس سے قبل پنٹاگون میں ہی سینیئر عہدے پر کام کرچکے ہیں اور انہیں پس پردہ رہ کر کام کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ ایشٹن کارٹر گیارہ وزرائے خارجہ کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اس طرح وہ ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وائٹ ہائوس میں میڈیا بریفنگ میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ایشٹن کارٹر محکمہ دفاع اور کے امور سے بخوبی آگاہ ہیں۔ یاد رہے کہ ایشٹن کارٹر اسرائیل کے بہت نزدیک سمجھے جاتے ہیں، جبکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے زبردست حامی ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق صدر اوباما نے باضابطہ طور پر ایشٹن کارٹر کو چک ہیگل کی جگہ امریکہ کا نیا وزیر دفاع مقرر کر دیا۔ اوباما نے 60 سالہ سابق نائب وزیر دفاع کی تقرری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشٹن کارٹر احسن انداز سے ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ اس حوالے سے ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ہمیں سٹرٹیجک چیلنجز کا شدید سامنا ہے جس کے پیش نظر صدر اوباما کی پیشکش قبول کرنا پڑی۔
خبر کا کوڈ : 423641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش