0
Saturday 6 Dec 2014 10:03

حکومت متاثرین منگلا ڈیم کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، برجیس طاہر

حکومت متاثرین منگلا ڈیم کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت منگلا ڈیم متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، اس سلسلے میں متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے لیے قائم کی گئی عملدرآمد کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ منگلا متاثرین کی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے 48 ارب روپے کی لاگت کے جن میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا تھا ان پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر کو منگلا متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کیا اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ درین اثناء وزیر امور کشمیر سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کی زیرقیادت نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ اور گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع بھی ملے۔ دونوں رہنمائون نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔

اس موقع پر وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا کہ میاں نواز شریف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کروائیں گے۔ عبدالرشید ترابی نے وزیر امور کشمیر کو آزاد کشمیرکے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ متاثرین زلزلہ کے مسائل ابھی تک جوں کے توں ہیں انھیں حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 423651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش