0
Saturday 6 Dec 2014 10:10

کشمیر کے معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، میری ہارف

کشمیر کے معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، میری ہارف
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہر قسم کی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے مگر فوری طور پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کریں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں سکیورٹی سے متعلق بامقصد بات چیت ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا تعین پاکستان اور بھارت خود کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کو تشدد روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ میری ہارف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امریکی سفارت خانے اس طرح کے معاملات پر دونوں حکومتوں سے بات کرتے رہتے ہیں۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں حملہ آوروں کے پاکستان سے ممکنہ تعلق سے متعلق پوچھے گئے سوال کو رد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 423654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش