QR CodeQR Code

انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 435 ہو گئی

31 Oct 2010 15:19

اسلام ٹائمز:حکام نے سونامی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں،تاہم تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے


جکارتہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 435 ہو گئی،جبکہ 110 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ دنوں آنے والے سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 435 ہو گئی ہے جبکہ 110 افراد بدستور لا پتہ ہیں۔حکام نے سونامی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں،تاہم تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق سونامی سے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ادھر سونامی سے متاثرہ ایک علاقے میں 135 افراد کے زندہ بچ جانے کی وجہ سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انڈونیشیا میں گزشتہ پیر کو آنے والے7.7 شدت کے زلزلے سے سونامی پیدا ہوئی،جس سے 15ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 42374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/42374/انڈونیشیا-میں-سونامی-سے-ہلاک-ہونے-والوں-کی-تعداد-435-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org