QR CodeQR Code

عراق اور شام میں جہاد پر جانے والے واپس آکر اپنے اپنے متعلقہ ممالک میں حملے کر سکتے ہیں، فرانس

6 Dec 2014 15:50

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز فرانسیسی وزیر داخلہ نے برسلز میں منعقد ہوئی یورپی وزرائے داخلہ کی میٹنگ میں کہا کہ عراق اور شام میں داعش کے ہمراہ جہاد کے لیے جانے والے یورپی باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایسے امکانات ہیں کہ ان میں سے کچھ واپس آ کر اپنے اپنے متعلقہ ممالک میں حملے کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو اسلام پسند جنگجوؤں کی طرف سے حملوں کا حقیقی خطرہ ہے، اس لیے یورپی یونین کو اِن ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔ گزشتہ روز فرانسیسی وزیر داخلہ نے برسلز میں منعقد ہوئی یورپی وزرائے داخلہ کی میٹنگ میں کہا کہ عراق اور شام میں داعش کے ہمراہ جہاد کے لیے جانے والے یورپی باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایسے امکانات ہیں کہ ان میں سے کچھ واپس آ کر اپنے اپنے متعلقہ ممالک میں حملے کر سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق یورپ بھر سے تقریبا تین ہزار افراد عراق اور شام میں لڑائی کی خاطر جا چکے ہیں، جن میں سے کچھ واپس بھی آ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 423740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423740/عراق-اور-شام-میں-جہاد-پر-جانے-والے-واپس-آکر-اپنے-متعلقہ-ممالک-حملے-کر-سکتے-ہیں-فرانس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org