QR CodeQR Code

سیاہ فام افراد کے قتل کے فیصلوں اور نسل پرستی کیخلاف امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہرے

6 Dec 2014 13:30

اسلام ٹائمز: نیویارک میں بدھ سے گرینڈ جیوریز کے فیصلے کیخلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں، جس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کو سیاہ فاموں کی ہلاکت کے الزام سے بری قرار دے دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نسلی امتیاز کیخلاف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیام فام باشندوں کی ہلاکت کے معاملے پر تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔ نیویارک میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر مظاہرہ کرتے نکل آئے اور سفید فام پولیس اہلکاروں کے اقدام کے خلاف نعرے لگائے۔ نیویارک میں بدھ سے گرینڈ جیوریز کے فیصلے کے خلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں، جس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کو سیاہ فاموں کی ہلاکت کے الزام سے بری قرار دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریاست میسوری کے شہر Jefferson City میں بھی اس فیصلے کے خلاف شہریوں نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نسلی امتیاز کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 423746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423746/سیاہ-فام-افراد-کے-قتل-فیصلوں-اور-نسل-پرستی-کیخلاف-امریکہ-بھر-میں-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org