QR CodeQR Code

امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں ہلاک

6 Dec 2014 19:12

اسلام ٹائمز: پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رومین برسبون کی تحویل سے ایک نیم خود کار بندوق، اوکسیکوڈون کی گولیاں اور مبینہ طور پر چرس کی ایک ڈبیا برآمد ہوئی ہے، اس پورے واقعے میں تیس سالہ پولیس اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔


اسلام ٹائمز۔ جنوب مغربی ریاست ایریزونا کے سب سے بڑے شہر فینکس میں ایک پولیس اہلکار نے ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسر کو شبہ تھا کہ چونتیس سالہ رومین برسبون کے پاس پستول ہے۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رومین برسبون کی تحویل سے ایک نیم خود کار بندوق، اوکسیکوڈون کی گولیاں اور مبینہ طور پر چرس کی ایک ڈبیا برآمد ہوئی ہے، اس پورے واقعے میں تیس سالہ پولیس اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ واضح رہے کہ فینکس میں یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے کہ جب امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں اِسی سال ایک سیاہ فام نوجوان کی ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے ملک میں سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کی کاروائیوں پر بحث چھڑی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 423789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423789/امریکہ-میں-ایک-اور-سیاہ-فام-پولیس-کے-ہاتھوں-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org